فیروزوالہ( نامہ نگار)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے 114 کے امیدوار چودھری علی اصغر منڈا نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت اور حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور منفی ہتھکنڈے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عوامی مقبولیت کے عروج پر ہیں اور ان کے سیاسی مخالفین کو سیاسی اور انتخابی میدان میں شکست واضح نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے وہ الیکشن سے بھی راہ فرار اختیار کر رہے ہیں اور اب انہوں نے عمران خان کو انتہائی بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا ہے جس پر پاکستان کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ عوامی لیڈر کے ساتھ اس قسم کا سلوک کسی بھی معاشرے میں قابل قبول نہیں ہو سکتا ہے.عمران خان نے ہمیشہ قانون اور آئین کی پاسداری کی ہے اور وہ عدالتوں میں پیش ہو کر قانون کے مطابق اپنا دفاع کرنے کا حق استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں چودھری علی اصغر منڈا نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری حکمران اتحاد کی شکست اور عمران خان کی فتح ہے یقیناً اس بار بھی عمران خان سرخرو ہوں گے اور اگلے الیکشن بہت جلد منعقد ہوں گے اور عمران خان وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوں گے اور پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں بھی ان کی حکومت ہوگی۔
عمران کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں: اصغر منڈا
May 10, 2023