ؒٓؒٓؒٓلاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہرِ لاہور کی صفائی کو مثالی بنانے کے لیے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے فیلڈ میں ہنگامی دورے جاری ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ورکرز کی فیلڈ میں حاضری، کنٹینرز کلیئرنس کو چیک کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں نصب کنٹینرز کو روزانہ کی بنیادوں پر کلیئر کر کے صاف ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ٹرک آرٹ سے مزین کنٹینرز شہر کی مختلف شاہراہوں پر رکھے جا رہے ہیں۔صفائی اور آرٹ کے ملاپ کا مقصد شہر کو مزید دلکش بنانا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے منی مارکیٹ، مین مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ، نور جہاں روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ سی بی ڈی، کلمہ چوک انڈر پاس، برکت مارکیٹ پر بھی آپریشنل ورکنگ کا جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو صفائی کی مثالی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ صفائی کے معاملے میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز تینوں شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ افسران فیلڈ میں خود موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنا رہے ہیں۔ شہریوں کے تعاون سے ہی لاہور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔