عمران کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: علامہ ناصر عباس

May 10, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو بے بنیاد کیسوں میں ملوث کر کے گرفتار کرنے والے عوامی غیض وغضب سے نہیں بچ پائیں گے، آئین و قانون شکن امپورٹڈ حکومت کے سہولت کاروں نے ملک کو ایک دفعہ پھر انارکی اور بد امنی کی طرف دھکیل دیاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کی سرپرستی اور غریب عوام کے حقوق کے لئے جدو جہد کرنے والوں پر ظلم کی انتہا کی جارہی ہے ، یہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کو قبول نہیں اعلیٰ عدالتوں کو اس بدمعاشی کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔

مزیدخبریں