پی پی نے مینڈیٹ چور ی کرکے جمہوری دہشتگردی کی:ضیاء الدین انصاری

May 10, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ  نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے عوام کا مینڈیٹ چور کرکے جمہوری دہشتگردی کی ہے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دھاندلی اور خریدوفروخت کے ذریعے اقتدار میں آنے کی کوشش کی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔کراچی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی ثبوتوں کیساتھ ثابت ہواسندھ حکومت کرپٹ ہے۔  پیپلز پارٹی نے پولنگ عمل کے دروان اور بعد میں دہشت گردانہ حربے استعمال کیے۔ ووٹنگ کے دوران تمام اخلاقی و قانونی حدود کی پامالی کی گئی۔ لگتا ہے جمہوریت اور جمہوری اقدار سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں۔

مزیدخبریں