لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے نئے چیئرمین سید عطا الرحمن کی بورڈ آفس آمد۔ سیکر ٹری بورڈ ناصر اکرم نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے انکا استقبال کیا۔ جبکہ ایڈیشنل سیکر ٹری ثنااللہ خان۔ ظفر اقبال SO۔کنٹرولر آف اکاوئنٹس عدیل احمد۔ سیکر ٹری PMEIF رانا محمد عارف بورڈ ترجمان عامر ہاشمی سمیت دیگر افسران انکے ہمراہ تھے بعد ازاںچیئرمین بورڈ کی افسران سے تعارفی اجلاس منعقد ہوا‘ جس میں ڈپٹی سیکر ٹری ایڈمن منیر احمدنے چیئرمین بورڈ کو ٹرسٹ بورڈ کے انتظامی و مالیا تی اور آئینی امور سمیت فنگشنل گوردواروں اور مندروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ بورڈ کی مزید بہتری اور آمدن میں اضافہ سمیت گوردواروں اور مندروں کی بہترین دیکھ بھال اور زرعی و اربن پراپرٹی کو محفوظ بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔ چیئرمین بورڈ کو نئے مالی سال کے 2023-24کے بجٹ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔