انسداد دہشت گردی عدالت سے عمران کی 7 مقدمات میں 23 مئی تک ضمانت منظور

May 10, 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے  عمران  کی 7 مختلف مقدمات میں  23 مئی تک ضمانت منظور کرلی ہے۔ عمران  نے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ عمران  کی تمام 7 درخواستوں پر دستخط اور انگوٹھے لگوا لیں جس کے بعد ساتوں مقدمات میں 50، 50 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی گئی۔

مزیدخبریں