لاہور ( این این آئی) عدالت نے مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی 22مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ۔اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے 22مئی تک عثمان بزدارکی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔ مقدمے میں سابق مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجرسمیت 5 افراد نامزد ہیں۔اربن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے میں مبینہ کرپشن کیحوالے سے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں 3 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی جس پر نیب حکام نے انہیں آج (بدھ ) پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔ عثمان بزدار نے استدعا کی کہ ملتان بنچ پیشی ہے،نیب ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہو سکتا۔نیب نے عثمان بزدار کی درخواست پر آج ( بدھ ) دن 11بجے پیش ہونے کی ہدایات کردیں۔ذرائع کاکہناہے کہ عثمان بزدار نیب تحقیقاتی ٹیم کو ابتک مطمئن کرنے میں ناکام ہیں ،عثمان بزدار کو 30سوالات پر مشتمل سوالنامہ کے جوابات دینے کے لئے طلب کیاگیا۔نیب لاہورابتک عثمان بزدارکومتعدد مرتبہ طلب کر چکاہے۔
مبینہ کرپشن کیس، عثمان بزدار کی 22مئی تک ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
May 10, 2023