اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار+نیٹ نیوز)پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفرڈ گراننس نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر تشویش ہے، پاکستانی پرسکون رہیں اور مذاکرات کو ترجیح دیں۔تفصیلا ت کے مطا بق جرمن سفیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی گردش کرنے والی تصاویر پر تشویش ہے۔انہوں نے لکھا عدالتی معاملات میں قانون کی حکمرانی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے اور حد سے زیادہ مبالغہ آرائی سے بچنے کے لیے اہم ہے۔الفرڈ گراننس نے اپیل کی پاکستان کی خاطر سب پر سکون رہیں اور مل کر ترقی کی جانب کام کرنے کے لیے بات چیت کو ترجیح دیں۔بعدازاں نو ٹس لینے پر جر من سفیر الفرڈ گراننس نے اپنا ٹویٹ ڈلیٹ کر دیا ۔عمران خان کی گرفتاری پر یورپی یونین نے بیان دیا ہے مشکل اور تناؤ کے ماحول میں تحمل کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں یورپی یونین کا کہنا ہے پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے راستے کا تعین پاکستانی عوام ہی کر سکتے ہیں۔