اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری‘ مسرت جمشید چیمہ‘ سیف اﷲ نیازی اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری سے روک دیا۔ پی ٹی آئی نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر درخواست دائر کر دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کیا۔