اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ فاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا وزیراعظم آج بروز بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔