گوجرانوالہ: دکانداروں کی طرف سے ناجائز منافع خوری عروج پر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) شہر بھر میں قائم سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء خورونوش کی دکانوں پر ناجائز منافع خوری کی انتہاء ہو گئی ہے ، گلی محلوں میں ریڑھی رکشہ پر سبزیاں، پھل فروخت کرنیوالوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، بازاروں میں آلو ،پیار ،ٹماٹر ،گوبی‘ بھنڈی اور سیب‘ کیلے آڑو‘ خربوزہ‘ تربوز کے نرخ پہلے ہی حکومت کی مقررہ کردہ نرخوں سے زیادہ ہے اس پر گلی محلوں کے دکاندار اور ریڑھی رکشہ میں سبزیاں فروخت کرنیوالے لوگوں سے من مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں دوسری طرف پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہیں بکرے‘ گائے اور مرغی کے گوشت کے نرخوں میں بھی قصابوں نے من مانے اضافے شروع کررکھے ہیں ،شہریوں نے اعلی حکام سے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن