عمران خان پردوران گرفتاری تشدد قابل قبول نہیں:علی اشرف مغل

May 10, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحر یک انصا ف کے سینئر رہنما ئوں علی اشرف مغل ،شیخ عامر رحمن،عمر اشرف مغل ، ملک ظہیر الحق ،شیخ ضیا الحق فیصل ایوب، رانا شہزادحفیظ،خالد عزیز لو ن ، چوہدری طا رق گجر ، سید حسن جعفری،میاں عمر سلیم، آفاق ایوب ،مستنصر محمود ساہی ، چوہدری سعید گجر ،سجا د محمو د دھاڑیوال،امتیاز احمد ساہی، ایس اے حمید،ڈاکٹر طا ہر شہزا د،جمال ناصر چیمہ، لالہ اسد اللہ پاپا، محمد یحیی بٹ ، عثما ن صدیق مہر ، مصطفی خالد لو ن، سعد عرفانی ،چوہدری نثار اقبال بٹر ، چوہدری حسن اقبال بٹر اورخا ن کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ آج عالم اسلام کے لیڈر کو گرفتار کیا گیا ہے،عمران خان پردوران گرفتاری تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، عمران خان کی مقبولیت سے مخالفین چکرا کر رہ گئے تھے جنہوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے انہیں گرفتارکیا، عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ان کا صرف یہ قصور ہے کہ انہوں نے عوام کو شعور دیا ہے ، لاکھ کوششوں کے باوجود نا اہل حکمران محبوب قائد عمران خان پر اے پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ، ہم امپورٹڈ حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عمران خان 23کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن اور ریڈ لائن ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسلسل جدو جہد سے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔

مزیدخبریں