گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) شہر و گردونواح میں مضر صحت پاپڑ ‘نمکو ‘چپس کی سرعام فروخت سے بچے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے، تفصیلات کے مطابق شہر بھر اور گردونواح میں قائم دکانوں پر غیر معیاری مضر صحت پاپڑ ، نمکو اور چپس جیسی بے شمار چیزیں سرعام فروخت ہو رہی ہیں ، پیک شدہ غیر معیاری بغیر رجسٹرڈ اور بغیر مدت معیاد کے گھریلو نجی خود ساختہ منی فیکٹریوں میں تیار ہونیوالی یہ چیزیں کھانے سے بچے گلے، معدہ ،جگر اور پیٹ کے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ، غیر معیاری میٹریل سے تیار ہونیوالی چیزیں کھانے کے بچوں کو بھوک نہیں لگتی جس سے انکی صحت پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے ، کمسن بچوں میں موذی امراض کا سبب بننے والی چیزوں کی سرعام فروخت کے باوجود محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے الیکشن لینے کے بجائے خاموشی اختیارکر رکھی ہے جو انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنا ہوا ہے ،شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ان غیر معیاری چیزوں کی فروخت پر پابندی اور انہیں تیار کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔