سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے واٹس ایپ کو ناقابل بھروسہ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ٹوئٹر انجینئر نے اینڈرائیڈ ڈیش بورڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔اسکرین شاٹ سے ایسا لگ رہا ہے کہ واٹس ایپ صبح کے 4:20 سے 6:53 تک بیک گراؤنڈ میں مائیکرو فون تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔صارف نے لکھا کہ جب میں سو رہا تھا تو اس وقت واٹس ایپ میرا مائیکرو فون استعمال کر رہا تھا۔ٹوئٹر انجینئر کے دعویٰ کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا جب وہ سو رہے تھے تو پس منظر میں ان کا مائیکرو فون استعمال کیا جا رہا تھا۔