شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ، میاں افضال حیدر، میاں علی بشیر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اسلم شیروانی،حاجی غلام نبی ورک،چودھری محمد شبیر گادھی ،پیر سید ارشد ہاشمی ،حاجی محمداقبال شیخ،چودھری کامران ذوالفقار ورک ، چودھری تنویر احسن ورک ایڈووکیٹ،محسن اعجاز گورایہ ،ڈاکٹر قیصر شہزاد ،ملک قمر عباس ،وقاص سرور رامے نے کہا ہے کہ9مئی کا بیانیہ 8 فروری کو عوام نے مسترد کردیا پی ٹی آئی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے گزشتہ تین دھائیوں کی ہماری جمہوری جدوجہد ہمارے عزم و استقلال کا مظہر اور عوام دوستی کی گواہ ہے ہم نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے بھرپور کردار ادا کیا سروے کے دوران گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اداروں سے کسی طرح کی کوئی محاذ آرائی نہیں ہمارا موقف اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر اپنی خدمات سرانجام دینے پر مبنی ہے۔