مریدکے(نامہ نگار) جی ٹی روڈ سے ملحق سروس روڈ تعمیر نہ ہونے سے مریدکے میںٹریفک بدنظمی عروج پر پہنچ گئی۔جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ون وے کی شدید خلاف ورزیوں کا سلسلہ میلوں تک دراز ہوگیا۔ اس صورتحال میںایک تو ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے اور دوسری طر ف روزانہ بنیادوں پر ٹریفک بھی بلاک رہنے لگی ہے۔ خاص طور پر مجاہد ہوٹل، مین بازار،دربار بابا گاما حیات، سروس بازار، اور ملکانوالہ بازار کے سامنے صورتحال کافی خراب ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق ‘ موجودہ عوامی نمائندے کئی بار سروس روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر چکے تاہم ابھی تک تعمیر شروع نہیں ہو سکی۔ فرینڈز آف مریدکے سمیت دیگر سماجی، دینی و تاجر تنظیموں نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ مریدکے سروس روڈ کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کرایا جائے۔
مریدکے: جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ تعمیر نہ ہونے سے ٹریفک نظام تباہ
May 10, 2024