گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پولیس نے محنت کش کی سات سالہ بچی کو اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا ، محنت کش سفیان کی سات سالہ بیٹی (ص) گھر سے ٹیوشن پڑھنے کیلئے گئی تو راستے میں بچی کو ملزم فہد ورغلا کر ساتھ لے گیا جس نے بچی کوہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا ،بچی کے ورثاء کی درخواست پر تھانہ گکھڑمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔