لدھیوالہ وڑائچ: کروڑوں مالیت کا مکان نام نہ کرنے پر بیٹوں کاباپ پر تشدد 

لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)رحمان آباد میں ڈیڈھ کروڑ روپے مالیت کا مکان نام نہ کروانے پر بیٹوں اور انکے ساتھیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے بوڑھے شخص کی درخواست پر چار روز بعد بھی ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ تھانہ اروپ کے علاقے رحمان آباد میں 65 سالہ علی اصغر کو ڈیڈ ھ کروڑ روپے مالیت کا گھر انکے نام نہ کرنے پراسکے بیٹوں بلال اور طیب نے اپنے دو ساتھیوں اسامہ اور اعجاز کے ہمراہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا معمر شخص علی اصغر نے بتایا کے اس نے چار روز پہلے انصاف کے لئے تھانہ اروپ کی ذیلی پولیس چوکی عالم چوک میں درخواست دی لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مجھے ڈرا دھمکا رہی ہے ۔معمر شخص نے سی پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کیاس پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...