لاہور (کلچرل رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیس گروپ قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کیلئے دہشت گردی کرارہا ہے۔ گوادر میں پنجابی مزدوروں کا قتل قابل مذمت اور بھائیوں میں نفرت کا بیج بونے کی سازش ہے۔تمام جماعتوں کو ملکی بقاء کیلئے متحد ہونا ہوگا ۔ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے ہمیشہ ملک کو دہشت گردی اور تخریب کاری سے بچانے کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔