گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول رٹیگن روڈ نے پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی 

May 10, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کے رٹیگن روڈ پر واقع گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول میں آج پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ سکول کی طرف سے منعقد ہونیوالی اس تقریب میں ایم پی اے میڈم سنبل ملک، پرنسپل سید عبدالواحد اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ ریلی قوم کے دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کی یاد میں نکالی گئی۔ ایم پی اے سنبل ملک نے طلباء سے خطاب میں قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم پاک فوج کیساتھ متحد ہیں۔ پرنسپل سید عبدالواحد نے بھی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کی مذمت کی۔ ہم اس سانحے کے ذمہ داروں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے سکول کے طلباء کو پاک فوج کیلئے غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ اس ریلی نے سکول کمیونٹی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس میں پاک فوج کی بہادری اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں طلباء نے بھرپور شرکت کی، تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ نے پاک فوج کے حق میں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف تقاریر کیں۔ 

مزیدخبریں