دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز ،اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں:طاہرر ضا بخاری  

May 10, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری نے کہا کہ دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں۔ ان کوجدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت اس پر بھر پور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ صوفیاء کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے۔ اسلام امن، رواداری،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے،جس کی تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے۔ جامعہ ہجویریہ میں ’’ تقریب ِ سعید آغاز اسباق و تقسیم اعزازات‘‘کی تقریب جس سے مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی، شیخ الحدیث علامہ مفتی محمد صدیق ہزاروی اور صاحبزادہ بدر الزمان قادری سمیت دیگر اکابر علماء نے بھی خطاب کیا، جس میں درس نظامی کے طلباء کی کثیر تعداد کے علاوہ پرنسپل جامعہ ہجویریہ علامہ ریاض احمد چشتی، وائس پرنسپل مولانا عرفان اللہ اشرفی، قاری منیر احمد، مولانا عبد الوہاب ابراہیم اور علماء و دینی حلقوں کی معتبر شخصیات موجود تھیں۔ ڈاکٹر طاہررضابخاری نے جامعہ ہجویریہ کے طلبہ کو مختلف امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر انعامات بھی عطاکئے۔ 

مزیدخبریں