لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کیخلاف کسان کو حق دو تحریک کے تحت نے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کسانوں کیساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک برداشت نہیں کرے گی اور انہیں حق دلوانے کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کرے گی۔ 10 مئی کو فیصل آباد ،12 مئی کو لاہور ،15 مئی کو ساہیوال اور 17 مئی کو گوجرانوالہ میں احتجاج کیا جائے گا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اجلاس کے بعد ترجمان تابش قیوم نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کسانوں کے تنہا نہیں چھوڑے گی۔حکومت اپنی کوتاہی کا ازالہ کرے اور اپنی نااہلی پر کسانوں سے معافی مانگے۔