امام مسجد اقصی قبلہ اول الشیخ میمون اسعد تمیمی آج نما زجمعہ کے بعد عوام سے ملیں گے 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)فرزند امام مسجد اقصی قبلہ اول الشیخ میمون اسعد تمیمی آج 10 مئی کا خطبہ جمعۃالمبارک جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹریٹ مرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پڑھائیں گے۔ وہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم سمیت اْمت مْسلمہ کو درپیش مسائل کے عنوان پر خطبہ جمعہ پڑھائیں گے۔ خطبہ جمعہ کا باقاعدہ آغاز ٹھیک بوقت 12.50 پر شروع ہو گا۔جمعہ کے بعدالشیخ میمون اسعد تمیمی عام لوگوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا زندہ دلان لاہور اور اس کے گردونواع سے کارکنان اور عوام اپنے دوستوں کے ہمراہ بروقت مرکز ہذاء میں تشریف لائیں۔

ای پیپر دی نیشن