لاہور(نامہ نگار)ڈیفنس سی میں والدین نے 18 سالہ بیٹی کوگلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈیفنس سی باؤ والا کے رہائشی علی رضا نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کے ساتھ مل کر18 سالہ بیٹی فائزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ جواں سالہ بیٹی کو ماں باپ نے بدچلنی کے شبہ میں قتل کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے‘جلد اصل حقائق سامنے آجائینگے۔