لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ستوکتلہ میں منیر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر5لاکھ 68ہزار‘ زیورات،موبائل فون دیگر سامان،گلبرگ میں تنویرسے ساڑھے 3 لاکھ ‘زیورات ‘موبائل فون،باٹا پورمیں عنصر ہے 71ہزار‘ موبائل فون،پرانی انارکلی میں واجدسے55 ہزار‘ موبائل فون،رائیونڈ میں جمشید سے 42ہزار ‘ موبائل فون،لوئر مال میں ماجد سے 37ہزار‘ موبائل فون،مصری شاہ میں تنویر سے23ہزار‘ موبائل فون،سندر میں کامران سے18 ہزار ‘ موبائل فون،مصری شاہ میں عثمان11 ہزار‘ موبائل فون،ریس کورس میں زاہدسے2 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔چوروں نے نشر کالونی میں احمر کے گھر گھس کر5 لاکھ‘زیوارات دیگر سامان چوری کر لیا اورفرار ہوگئے ۔چوروں نے اقبال ٹاؤن ،ڈیفنس، گرین ٹاؤن اور باغبانپورہ سے 4کاریں ساندہ سے رکشہ جبکہ ہنجروال, ریس کورس, ٹبی سٹی, بھاٹی گیٹ, شاہدرہ ٹاؤن،مزنگ،اسلام پورہ اور قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے علاقوں سے8 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔