شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سانحہ 9مئی پاک افواج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ افواج پاکستان،عوام،اور ریاستی اور قومی سلامتی کے اداروں میں تفریق اور تقسیم پیدا کرکے پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کیا جائے ایک سیاسی انتشاری ٹولہ نے آج کے دن فوجی تنصیبات سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا شہداء کے مجسموں کو آگ لگائی اور پاک افواج کے خلاف عوام کو اکسایا اور بھڑکایا مسلم لیگ نواز کا شروع دن سے پی ٹی آئی کے متعلق بڑا واضح اور دو ٹوک موقف رہا ہے کہ یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک خارجی گروہ ہے جو بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو کمزور کر رہا جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کرکے ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں ہر محب وطن پاکستانی یہ جان چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمودڈوگر کے ہمراہ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ سعودی عرب چین کوریا جاپان سے سرمایا کار بھی آ رہے ہیں اور سرمایہ کاری بھی ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ پوری کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالا جائے اور عوام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے۔