قصور: 2 خواتین اور نوجوان، اوکاڑہ میں 2 افراد کی خود کشی 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو لڑائی جھگڑے  اور پریشانیوں سے دلبرداشتہ  لڑکے اور دو خواتین  نے خودکشی کرلی۔  تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ آباد کے گاؤں چڑیوان کے رہائشی 18سالہ  لڑکے نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ الفلاح کالونی کی رہائشی 36/35 سالہ فوزیہ بی بی نے گھریلو  جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا لیں اور لاہور جنرل ہسپتال میں دم توڑ دیا۔  جبکہ کھڈیاں میں  25سالہ فاطمہ بی بی نے بھی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور بلھے شاہ، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چل بسی۔  دریں اثناء اوکاڑہ کے نواحی گائوں مرولہ شریف کے رہائشی 24 سالہ علی نے  پھندا لیکر زند گی کا خاتمہ کر لیا۔ حجرہ چوک کے رہائشی 35 سالہ حیدر علی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خود کو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...