لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال کرنے ہیں تو اس کا واحد ذریعہ کھیل ہے۔ ماضی میں تمام تر خدشات کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ کرتی رہی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے سپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا، ہم نے ماضی میں خدشات کے باوجود بھارت کا دورہ کیا، کرکٹ کے علاوہ تعلقات بہتر کرنے کیلئے کوئی حل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بی جے پی کی حکومت تھی لیکن سب ٹھیک تھا۔ ایک شخص کی پالیسیوں سے سب واقف ہیں۔ کپتانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ گراؤنڈ میں لیڈر کا کردار اہم ہوتا ہے، اچھا کپتان وہ ہوتا ہے جو مشکل وقت میں اہم فیصلے کرے۔
بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے کرکٹ کے علاوہ کوئی حل نہیں: شاہد آفریدی
May 10, 2024