پرائز بانڈز واپس یا تبدیلی کیلئے 30جون آخری تاریخ ہے :ترجمان 

لاہور( کامرس رپورٹر)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ساڑھے7ہزار،15ہزار،25ہزار اور40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈز واپس یا تبدیل کرانے کیلئے 30جون 2024تاریخ آخری ہے۔ ترجمان کے مطابق واپسی کی تاریخ مزید آگے نہیں بڑھائی جائے گی اور تاریخ گزرنے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز قابل واپسی نہیں ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق 25ہزار اور40ہزار مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز ( رجسٹرڈ) سے ، سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ ،ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ سے تبدیل یا بینک اکائونٹ کے ذریعے رقم وصول کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن