9 مئی کے ثبوت واضح، عدلیہ آزاد، ایگزیکٹو کا عمل دخل نہیں: رانا ثنا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی واقعات کے ثبوت واضح ہیں، کوئی شک والی بات نہیں۔ عدلیہ آزاد ہے اس پر ایگزیکٹو کا کوئی عمل دخل نہیں۔ سب سے پہلے دباؤ تو وکلاء تنظیموں اور بار کی طرف سے آتا ہے۔ جو صاحب کردار اور مضبوط ہیں ان کو آج تک کوئی زیرِ دباؤ نہیں لا سکا۔ ملٹری کورٹس کے ٹرائل پر سٹے ہے،  سال ہو گیا اب تک فیصلہ نہیں ہوا۔ انصاف کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ سوموٹو نوٹس نے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے۔ سوموٹو نوٹس آئین میں موجود ہے۔ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمشن بنا تو تین سال اور لگ جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن صرف اس الیکشن کے خلاف نہیں، 2018ء میں بھی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ ایک سوال پر کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کیلئے پیکج لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ کسانوں کیلئے پنجاب حکومت کا پیکج بہت ہی فائدہ مند ہوگا۔ پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے۔ گندم اب مڈل مین کے پاس ہے، حکومت خریدے گی تو فائدہ مڈل مین کا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن