ڈالر کی قیمت میں معمولی ردوبدل سونے کے نرخ مستحکم 

May 10, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) جمعرات کو انٹربنک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ  مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربنک میں امریکی ڈالر 278.20 روپے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 279.11 روپے کا ہو گیا۔ جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں