کوئٹہ (آئی این پی )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 23 کلومیٹر جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے کے بعد ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
کوئٹہ اور گرد و نواح میں 3.3 شدید کا زلزلہ
May 10, 2024