بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، فارم 47 کی حکومت سے کیا بات کریں: عارف علوی 

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کیا بات کریں، سابق صدر عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نومئی میں فوج کے اندر جو لوگ ملوث تھے ان کو سزا دے دی گئی، ہم بھی یہی کہتے ہیں فوج کے چند لوگ ملوث ہیں، عارف علوی نے کہا کہ قمر باجوہ نے کہا تھا فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی۔ بچہ بچہ جانتا ہے فوج نے الیکشن میں کس طرح مداخلت کی، آپ نے فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا، سابق صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا معافی مانگی جائے، کیا جس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے وہ معافی مانگے؟ عقلمندی کا تقاضا ہے جس نے قوم کو مینڈیٹ دیا اس کا احترام کیا جائے، یہ کہنا کہ 7 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا قوم کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی قربانیاں دینے کو تیار ہیں، میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں نو مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہو سکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن