وزیر خزانہ سے دولت مشترکہ کے فارن ترقیاتی آفس  ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دولت مشترکہ کے فارن ترقیاتی آفس  ڈائریکٹر  عدنان قادر خان نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اور زیب سے ملاقات کی اس موقع پر برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میرٹ بھی موجود تھیں، وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ، مستحکم کرنسی او ر افراط زر میں کمی سمیت دوسرے مثبت کامیابیوں کے بارے میں بتایا، انہوں نے انرجی سیکٹر کی اصلاحات ایف بی ار میں ڈیجٹلائزیشن کی کوششوں سمیت مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا، عرفان  قادر خان نے وفاقی وزیر کو اگاہ کیا کہ ایف سی ڈی او نے مختلف  اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے، برطانیہ کی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے  فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ٹیکس سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں تاجر دوست سکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں،اور ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز سے متعلق اْمور پر بات چیت کی گئی۔تاجر دوست سکیم کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ سکیم چھوٹے تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی ہے اور حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے اس سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہے۔وزیر خزانہ نے ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسزکے واقعات کا پتہ لگانے اور دھوکہ دہی سے چوری کئے گئے سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کے لئے ایک موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اجلاس میں محصولات جمع کرنے کی کوششوں اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر اْمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن