اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہبازشریف کو گندم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کی جاسکی۔تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کیبنٹ کامران علی افضل نے کہا ہے کہ کمیٹی کے ٹی اوارزکا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مزید وقت لیا گیا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی طلبی کے سوال پر کامران علی نے کہا کہ طلبی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، گندم اسکینڈل سے متعلق من گھڑت خبروں سے اجتناب کیا جانا چاہئے۔
گندم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش نہ کی جاسکی
May 10, 2024