لاہور،اسلام آباد، قصور، گوجرانوالہ، شیخوپور، ننکانہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) ملک بھر میں 9مئی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، بھیرہ، ساہیوال، بھلوال، سرگودھا، جڑانوالہ، بہاول پور، وزیرآباد، کراچی، ملتان، پشاور، کوئٹہ سمیت شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں۔ افواج پاکستان کی ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، سیاسی ، مذہبی جماعتوں ، سول سوسائٹی کے افراد ، سکول کالجوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ، سانحہ نو مئی کے کرداروں کو معاف نہ کر نے اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ لاہور میں سول سوسائیٹی، سیاسی جماعتوں ، وکلاء اور خواتین نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے کہا کہ نو مئی کو جیسے واقعات میں ملوث افراد نے ملک دشمنی کی ہے ۔ ایم پی اے شعیب صدیقی نے لبرٹی چوک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیساتھ تاریخی دہشتگردی کی مذمت کر تے ہیں ۔ شہریوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیںاورکھڑے رہیں گے۔ ملکی سلامتی کے اداروں پر 9مئی 2023کے روز حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی 9مئی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ،سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی ڈپٹی کمشنر طارق قریشی اور سی پی او ایاز سلیم نے قیادت کی ، رشرکاء نے ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ۔پاکستان تحریک انصاف سٹی شیخوپورہ کے زیر اہتمام مختلف مقامات سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن کی قیادت ایم این اے سٹی شیخوپورہ، سٹی صدر میاں افضال حیدر، احسان خان ،ناصر۔ محمود واہگہ و دیگر نے کی، ریلیوں کے شرکاء سے خطاب کیا تحریک انصاف کی پر امن جدوجہد ہماری آئین و جمہوریت پسندی کی ضامن ہے ۔ شیخوپورہ اور اسکی پانچوں تحصیلوں میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے افسران سکول کالجز کے طلباء سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شیخوپورہ کے تاریخی کمپنی باغ ضلع کونسل ہال سے بھی پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔ننکانہ صاحب میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور سانحہ 9مئی کے خلاف سکھ اورمسیحی کیمونٹی بھی سڑکوں پر نکل آئی ضلع بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا من کمیٹی کے زیر اہتمام ضلع کچہری پھاٹک سے تحصیل موڑ تک ریلی نکا لی گئی۔ریلی میں سکھ، عیسائی اور مسلمان راہنماؤں ، سول سوسائٹی نے شرکت کی شرکاء ریلی کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لاگائے ۔ ‘رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی اور چیئرمین وزیراعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی /رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری کی قیادت میں گزشتہ روز شہداے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی سی آفس سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی۔ اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔طلبہ نے اظہار یکجہتی کے لیے ملی نغمے گائے۔ اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کے پرنسپل ڈاکٹر علی احمد کھرل جو کہ تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے نے اس موقع پر صبر اور برداشت پر زور دیا۔دریں اثنا اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز آئی فورٹین تھری کے طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ کئی اسکولوں کے طلبا و طالبات نے پاک فوج کی یونیفارم پہن رکھی تھی۔ اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز ایف ایٹ تھری کے طلبہ نے سینٹورس مال میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ تلہ گنگ میںمرکزی انجمن تاجران تلہ گنگ کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کی قیادت ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان ، ایم پی اے ملک شہر یار اعوان اور تاجر رہنماؤں نے کی ریلی میانوالی روڈ سے پرانا لاری اڈا کے راستے مین روڈ سے گزرتے ہہوئے تلہ گنگ پریس کلب پہنچی۔جس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان نے کہا ہم سب پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ہمارا مطالبہ کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔