اقربا ء پروری ،رشوت اور کرپشن کے خاتمے کیلئے میرٹ اور قابلیت پر افسران کی تعیناتی یقینی بنائی جاتی ہے جس سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہوتے اور عوام کو حقیقی ریلیف میسر آتا ہے یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف گڈ گورننس کیلئے ''رائٹ پرسن اِن رائٹ پلیس'' کی پالیسی پر عمل کر رہی ہیں پنجاب میں اہم عہدوں پر میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسروں کی تعیناتیاں یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو چکی ہیں اس مقصد کیلئے نہ صرف کئی گھنٹوں تک مختلف عہدوں پر تعیناتی کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز بھی خود کئے بلکہ فیورٹ ازم اور سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کیلئے اہم عہدوں پر تعیناتی کے عمل کی مانیٹرنگ بھی خود کررہی ہیں تاکہ پنجاب میں صرف اور صرف میرٹ پر تعیناتیاں ہوسکیں پنجاب میں گڈ گورننس میں بہتری کے نمایاں آثار نظر آنا شروع ہوچکے ہیں۔ ہر محکمے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے ریگولر میٹنگزہو رہی ہیں دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیاگیا۔ کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی بحال ، محمد نوازشریف کسان کارڈ کے اجراء کی اصولی منظوری دیدی۔ گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ڈائریکٹ کیش سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی بھی ہدایت کی پنجاب کی ہر منسٹری کا پرفارمنس آڈٹ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا۔ پہلے مرحلے میں 32سے زائد چھوٹے بڑے فیلڈ ہسپتال فنکشنل کیے گئے۔ 21 لارج فیلڈ ہسپتال صوبے کے مختلف اضلاع میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے۔مریم نواز شریف نے مری، گلیات سمیت پورے ایریا میں مربوط ہیلتھ سسٹم قائم کرنے کا حکم دیا۔ پہاڑی علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت مریضوں کی منتقلی کے لئے ہیلی پیڈ اور ایئر سٹریپ بنانے کی ہدایت کی۔پنجاب گڈ گورننس کی مثال اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی صورت میں عوام کے سامنے آ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے واضح کامیابی حاصل کی اس میں کوئی شک نہیں کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا مسلم لیگ (ن) نے ہی نہ صرف مسائل کے گرداب سے نکالا بلکہ حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔ لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز، اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے چھ شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی ، عوام کو سستے آٹا اور روٹی کی فراہمی ، 8ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز جبکہ کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لایا جا رہا ہے۔ نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہو گی۔
''رائٹ پرسن اِن رائٹ پلیس''
May 10, 2024