حکومت پنجاب زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر زراعت

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)صوبہ پنجاب میں فصلوں کی کاشت کیلئے تین ماہ کی مدت میں ایگرو ایکالوجیکل زوننگ کی جائے۔حکومت پنجاب زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے زرعی یونیورسٹی  کے دورہ کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کو پاک چائنہ ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام اورسویا بین کے بیج  اور سٹرس کی پیداوار میں اضافہ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیر زراعت پنجاب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تل کی ویلیو ایڈیشن کیلئے انڈسٹری کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔آلو کا پیسٹ بنانے کیلئے بھی انڈسٹری کو آن بورڈ لیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں کلراٹھی زمینوں کی اصلاح کیلئے منصوبہ پر عمل درآمد جاری ہے۔پاک چائنا ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے کنٹری ہیڈ کو مدعو کر کے زرعی تحقیق اور سائنسدانوں میں بہتری کیلئے تجاویز پیش کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن