اگلے دو مہینے میں آسان اقساط پر لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، انجم عقیل خان

May 10, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے زیر انتظام پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس لیگ جوڈو وومن اور پاکستان انٹرورسٹی چیس چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر نیشنل اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ اگلے دو مہینے میں آسان اقساط پر لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔  حکومت نے ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کی ہے کیونکہ دو کروڑ 60 لاکھ بچے جن کی عمر پانچ سال سے زائد ہیں وہ سکول نہیں جاتے۔ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہماری بچیاں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال کی کاوشوں کو سراہا کہ انہوں نے کالج کو یونیورسٹی کے ڈھانچے میں خوش اسلوبی سے اور نہایت تیزی سے ڈھالا۔ وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کو فخر ہے کہ وہ نوجوان نسل  خاص کر خواتین کو بااختیار بنانے کی منصوبوں میں پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی شراکت دار ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے ہر عمل میں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے زیر انتظام پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ جوڈو ویمن اور انٹر ورسٹی چیس چیمپین شپ کی اختتامی تقریب 11 مئی بروز ہفتہ کو راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی۔

مزیدخبریں