راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت کے مطابق راولپنڈی پولیس کے شہر بھر میں موثر سیکورٹی انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 2600سے زائد افسران وجوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ امن وامان کے قیام میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 400سے زائدٹریفک پولیس کے افسران وجوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں،شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر 62 خصوصی پکٹس لگائی گئیں ہیں، تھانوں کی موبائل اورڈولفن فورس اپنے اپنے علاقہ میں گشت کررہی ہیں، پنجا ب بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے کسی بھی مقام میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں۔