اسلام آباد(خبر نگار ) نٹ شیل گروپ نے فارینہ مظہر کو چیف پبلک انگیجمنٹ آفیسر مقرر کردیا ہے۔فارینہ مظہر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت تجارت، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور وزیراعظم آفس جیسے اہم اداروں میں مختلف سینئر پوزیشن پر ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ قومی ورثہ وثقافت ڈویڑن اور بورڈ آف انویسٹمنٹ میں وفاقی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی تقرری سرکاری شعبے کے ساتھ مضبوط روابط اور بامعنی بات چیت کو فروغ دینے کے لیے نٹ شیل گروپ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔