افوج پاکستان کے شہداء ہمارا فخر ،سانحہ 9 مئی سیاہ باب ہے،راجہ عبدالحنیف

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ممبر پنجاب اسمبلی راجہ عبدالحنیف نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اس ملک کی خاطر اپنا تن من دھن تک قربان کردیا,ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں,ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپاک فوج کے شہیدوں غازیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی قیادت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا, انہوں نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں کچھ ایسے المناک واقعات پیش آتے ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ 9 مئی بھی پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا دلخراش سانحہ ہے جو ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتا ہے جسے شاید کبھی فراموش نہ کیا جاسکے،  سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کو جلد از جلد کڑی سزائیں دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی اقتدار کی ہوس میں ملکی سلامتی سے نہ کھیل سکے اس سانحے کے بعدملک دشمن عناصریہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پاکستان اب کبھی ترقی اوراستحکام کی جانب گامزن نہیں ہو سکے گا مگروہ یہ بھول چکے تھے کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے،پچھلے ایک سال کے دوران پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کونئی جہت ملی ہے،حقیقتاسانحہ 9 مئی کے بعد پاکستانی عوام ایک نئے جوش اورولو لے سے پھرمتحرک ہوئی اور اسے ملک دشمن عناصر کی بخوبی پہچان ہوئی،اب پاکستان بلا شبہ ایک روشن مستقبل کی جانب رواں دواں ہے۔

ای پیپر دی نیشن