راولپنڈی(جنرل رپورٹر)9 مئی کے موقع پر صدر انجمن تاجران موٹر سائیکل یونین و ممبر ضلع امن کمیٹی قاری خالد محمود عباسی تاجر وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نو مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،جس طرح قومی اثاثوں پر ایک مخصوص گروہ حملہ آور ہوا اس کی پوری قوم پر زور مذمت کرتی ہے۔ شہدا ء اور افواج کی پاکستان کیلئے گراں قدر قربانیا ںہیں جس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ اداروں پر حملہ 24 کروڑ عوام پر حملہ تصور ہوتا ہے۔ ہم شہدا کے خون کے قرضدار ہیں۔ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔