اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور چیزئیس کی پارٹنرشپ کے ذریعے غزہ کے لیے اپنی ہر آرڈر کاونٹ مہم سے 25ملین روپے کی امداد اکٹھاکی ہے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ مزید تعاون جاری رکھاجائیگاان خیالات کا اظہارپاکستان اسلامک میڈیکل ایسویسی ایشن ڈاکٹر افتخار برنی، ایم ڈی چیزئیس فہیم اشرف، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر فاروق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا فہیم اشرف نے کہا ہے پیما چیزئیس شراکتداری کے ذریعے غزہ کے لیے اپنی ہر آرڈر کاونٹ مہم سے 25ملین روپے کی امداد اکٹھاکرکے غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی کوششوں میں معاونت کے لیے وقف کی گئی ہے جس سے غزہ میں جاری بحران میں فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیا جا رہا ہے ۔
پیما اور چیزئیس نے غزہ کیلئے 25ملین روپے کی امداد اکٹھی کر لی
May 10, 2024