اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے کے اہم آپریشنل معاملات کو حل کرنے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی. اجلاس کے دوران چیئرمین محمد علی رندھاوا نے تمام متعلقہ شعبوں کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ تاریخ کے اندر نیلامی کی ادائیگیاں کو فوری طور پر جمع کروائی جائیں،ادائیگیاں جمع نہ کروانے کی صورت میں الاٹمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا. اسی طرح پراپرٹی لیز کو برقرار رکھنے کے لئے واجبات کو بروقت جمع کروانے کو بھی یقینی بنایا جائے لیز کی منسوخی کا باعث بنے گی.مزید برآں، چئیر مین سی ڈی اے اوپن سپیسز کے انتظام کے ذمہ دار محکمہ کو IESCO کے ساتھ مسائل کو حل کرنے اور ان سے طویل عرصے سے زیر التواء ادائیگیوں کے معا ملے کرنے کی ہدایت کی، چیئرمین سی ڈی اے نے آمدن کے نئے ذرائع ڈھونڈنے کی ضرورت پر زور ڈالا۔
مقررہ تاریخ کے اندر نیلامی کی ادائیگیاںجمع کروائی جائیں، محمد علی رندھاوا
May 10, 2024