راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پی پی 16کے زیر اہتمام سانحہ 9 مئی کے خلاف نکالی گئی ریلی جس کی قیادت راجہ ظفر اقبال سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی حافظ فاروق خٹک سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن سابق چیئرمین یاسین خان راجہ ارشد ڈاکٹر شفقت ملک پی پی 16کے جنرل سیکرٹری شیخ ارشد سیفی کھوکھر ذوالفقار عرف بٹو سردار زاہد ڈاکٹر ارشد محمود فیصل عباسی سجاول خان ریاض خان ملک ندیم عرفان فضل فیضان خان میاں عمر ملک عامر نمبردار وسیم اشتیاق وسیم کمانڈو غالب فراز سواتی راجہ حماد ودیگر نے سیکرٹیریٹ پی پی 16 میں ممبر صوبائی اسمبلی ضیا اللہ شاہ کی ہدایات پر چیئرمین وائس چیئرمین کونسلرز تاجران اہل علاقہ کے ساتھ مل کر افواج پاکستان ، پولیس اور دیگر اداروں کے شہداء کے ساتھ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، شرکانے نو مئی کے واقعہ کی سخت مذمت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ نو مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ دشمن جو کام خود نہیں کر سکا وہ اس نے ان سے کرایا پاک فوج اور ان کے شہدا ء کے مجسموں اور املاک کے تقدس کو پامال کیا وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔
سانحہ نو مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،راجہ ظفر اقبال
May 10, 2024