راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جامعہ رضویہ قائم العلوم کھنہ پل راولپنڈی میں حاجی ملک رمضان اعوان چشتی امیرٹی ایل پی راولپنڈی ڈویثرن اور پیر سید عرفان امیر شاہ ناظم اعلی کی زیر صدارت جنرل باڈی کا جلاس منعقد ہوا،جس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلامِ پاک اور ہدی نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا.اجلاس میں شریک تمام عہدیداران نے سویڈن کی جانب سے کی جانے والی حالیہ قرآن کریم کی گستاخی اور اسرائیل کی فلسطین میں جاری بدترین دہشتگردی کی مذمت کی اور جمعتہ المبارک کو راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں مرکز کے حکم کے مطابق تحفظ قران و فلسطین ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں آئندہ آنے والے دنوں میں تحریکی و تنظیمی معاملات کو بھر پور طریقے سے انجام دینے پر اتفاق ہوا.اجلاس کے اختتام میں ملک و ملت کی بھلائی اور پاکستان میں محمد عربیؐ کے دین کو تخت پر لانے کے اس عظیم مشن میں کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔