فتح جنگ (نامہ نگار)سابق وائس چیئرمین بلدیہ پنڈی گھیب ملک عبید اللہ طاہر نے پنجاب ہاس میں نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو ان کی گورنر پنجاب نامزدگی پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے حلقے اور عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر فوری حل ہونے کی امید ظاہر کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے حلقے کی عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی قوت کے ساتھ ملک میں جمہوریت کی پہچان ہے جس کے قائد ین نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دے کر عوام کے حقوق کی پاسداری کی ہے انشا اللہ اب صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد نہ صرف حلقہ این اے 50 کا دورہ کریں گے بلکہ اپنی حلقے کی تعمیر وترقی اور نوجوان نسل کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہویے حلقے کی محرومیوں اور مایوسیوں کا ازالہ ہو گا ملک عبید اللہ طاہر نے ان کے دورہ پنڈی گھیب میں شاندار استقبال کی تیاری پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ حلقہ کی عوام ان کی پنڈی گھیب آمد پر ان کا شاندار استقبال کر ے گی ۔