نادرہ آفس کہوٹہ کا اخلاق سے نابلد عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیا 

کہوٹہ (نامہ نگار)نادرہ آفس کہوٹہ کا اخلاق سے نابلد عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیا ہے ایک کام کے لیے سینکڑوں چکر لگوانے لگے لمبی لمبی لاہنیں خواتین بوڑھے بچے رل گے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شدید دھوپ میں کئی کئی گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد جواب ملتا ہے کہ کل آنا اعلی حکام نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار سید اکبر ساکن راجڑوٹ نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری بہو کا نام غلط لکھا گیاہم ٹھیک کرانے گے تو انہوں نے ہم سے اسٹام پیر لیا آج 2ماہ ہو گے ہیں روزانہ چکر لگواتے ہیں اور کل کا کہ کر ٹال دیتے ہیں جبکہ ان سے پوچھیں کہ یہ کیوں نہیں ہو رہا ہے وہاں موجود عملہ آگے سے انتہائی بد تمیزی پر اتر آتا ہے اور با ت توں توں میں میں تک پہنچ جاتی ہے انہوں نے متعلقہ محکمے کے اعلی حکام سے سے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائرہ لیا جائے  ۔

ای پیپر دی نیشن