گوجرخان (نامہ نگار) آئیسکو گو جرخان سٹی، سب ڈویثرن کے ایس ڈی او نے گو جرخان کی نواحی آبادیوں میں واپڈا تنصیبات کے نزدیک غیر قانونی تعمیرات جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں واپڈا پٹرولنگ ٹیم نے مطوعہ نزد پل کے پاس مارکیٹ کی تعمیر کو روکنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا اور فوری کارروائی کیلئے پولیس کو لیٹر ارسال کر دیامارکیٹ کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہو ئے کہا گیا کہ تعمیراتی کام کو بند کر دیا جائے کیونکہ غیر قانونی تعمیرات جان لیوا ہیں نوٹس میں آگاہ کیا گیا کہ تعمیرات سے قبل واپڈا سے لائنوں کی تبدیلی کیلئے درخواست دی جائے۔